Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

اسلام آباد میں بھٹوں پر جبری مشقت سے متعلق چیف کمشنر سے رپورٹ طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بھٹوں پر جبری مشقت...
شائع 04 نومبر 2021 12:51pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بھٹوں پر جبری مشقت سے متعلق چیف کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے اسلام آباد میں بھٹوں پرجبری مشقت کیخلاف کیس پرسماعت کی ، 3رکنی کمیشن کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

بھٹوں پر جبری مشقت ختم ہونے سے متعلق کمیشن اراکین کی متضاد رائے سامنے آئیں ۔

عمرگیلانی ایڈووکیٹ نے کہاکہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ جبری مشقت ختم ہو چکی جبکہ دانیال حسن نے اسلام آباد میں کیسز ختم ہونے کا بتایا ۔

عدالت نے چیف کمشنر کے بیان حلفی سے متعلق استفسار کیا تو وکیل دانیال حسن نے کہا کہ آج تک کا کمشنر بیان حلفی دے سکتے ہیں کل کا کچھ معلوم نہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ جبری مشقت نہ ہونے کا کل بھی خیال کرنا ہے، اگرجبری مشقت جاری ہے تو کمیشن دیکھے کہ کہاں کہاں پر جاری ہے،مستقبل میں جبری مشقت نہ ہونے کو یقینی بنایا جائے۔

عدالت نے چیف کمشنر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 2ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

IHC

اسلام آباد

Chief Justice Athar Minallah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div