Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد، اپوزیشن کا وزیراعظم سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

اسلام آباد:اپوزیشن نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے...
شائع 05 نومبر 2021 10:39am

اسلام آباد:اپوزیشن نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر ردعمل دیتےہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب! آپ کا تکلیف پیکج عوام کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے،آپ عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتے، ہر اعلان صرف جھوٹ فراڈ اور دھوکہ ہوتا ہے، آپ کو عوام سے جھوٹ بول کر شرم بھی نہیں آتی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عوام جانتی ہے کہ آپ کا ریلیف پیکج اپنے اے ٹی ایمز، مافیا اور کارٹلز کیلئے ریلیف اور عوام کیلئے صرف تکلیف ہے، عمران صاحب!اللہ کا واسطہ ہے عوام کو اپنا استعفیٰ دےدیں ،چینی150اور پیٹرول 146روپےعوام کی تضحیک ہے، مہنگائی سے پسی عوام کی چیخوں اور بددعاؤں کی آوازیں سُنیں۔

ادھرپاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ 3 سال میں تباہی سرکار نے تیل کی قیمت میں 53 روپے کا اضافہ کیا ہے، وزیراعظم پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر کہتے ہیں عوام کو ریلیف دے رہے ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو گی، حکومت تیل کی قیمتیں واپس لے۔

pm imran khan

opposition

petrol price

اسلام آباد

PPP

Maryam Aurangzeb

Sherry Rehman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div