Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

حسن علی سال 2021 میں سب سے زیادہ ٹی 20 وکٹ لینے والے پاکستانی بن گئے

شارجہ :قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی سال 2021 میں سب سے زیادہ...
شائع 08 نومبر 2021 09:04am

شارجہ :قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی سال 2021 میں سب سے زیادہ ٹی 20وکٹ لینے والے پاکستانی بولر بن گئے۔

حسن علی نے اس سال مجموعی طور پر 46 ٹی 20 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ وہاب ریاض نے سال 2021 میں اب تک 45 وکٹیں لی ہیں۔

حسن علی نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف ایک وکٹ لے کر یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

اس سال مجموعی فہرست میں افغانستان کے راشد خان 65 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ مستفیظ الرحٰمن نے 57 اور تبریز شمسی نے اس سال 49 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دیکر گروپ 12 میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ICC

Fast Bowler

Hasan Ali

T20 World Cup

scotland

Sharjah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div