Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

پنجاب اسمبلی : اراکین مہنگائی سے پریشان، الاونس میں اضافے کا مطالبہ

پنجاب اسمبلی کے اراکین بھی مہنگائی کے متاثرین نکلے۔اور مہنگائی...
شائع 23 نومبر 2021 11:20pm

پنجاب اسمبلی کے اراکین بھی مہنگائی کے متاثرین نکلے۔اور مہنگائی کا واویلا کرکے اپنے الا ئونسز میں اضافے کی قرار داد متفقہ طور پرایوان سے منظور کرا لی۔

اسپیکر چوہدری پرویزالہی نے بھی قرار داد کی حمایت کردی۔

عوامی مفاد عامہ کے معاملات پر ایک دوسرے کی مخالفت کرنے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے مہنگائی کا رونا رو کراپنی مراعات میں اضافے کی قرار داد پر متفق ہوگئے۔

قرار داد مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی رکن راحیلہ خادم نے پیش کی تھی، قرار داد میں کہا گیا کہ اراکین کے ڈیلی کنوینس الائونس اور اکاموڈیشن الائونسز تین سے پانچ ہزار کئے جائیں جبکہ ایڈیشنل ٹریولنگ الائونس تین لاکھ سے بڑھا کر چھ لاکھ کیا جائے۔

اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے قرار داد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کے کرایے بڑھ گئے اس لئے لائونسز میں اصافہ ہونا چاہئے۔

پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی حسن مرتضی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زراعت تباہ ہورہی ہے، ڈی اے پی کھاد نایاب ہو گئی ہے، وزیر قانون راجہ بشارت نے جواب میں کہا کہ حکومت کو مہنگائی کا ادراک ہے۔ لیکن اپوزیشن حقیقت کے برعکس تصویر پیش کررہی ہے۔

اجلاس کے دوران ایوان میں مختلف بل بھی منظور کئے گئے۔ تاہم ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div