Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

'ملکی معیشت کی بہتری کیلئےہرممکن اقدام کررہےہیں'

کراچی:مشیرخزانہ شوکت ترین نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
شائع 26 نومبر 2021 07:50pm
کاروبار

کراچی:مشیرخزانہ شوکت ترین نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئےہرممکن اقدام کررہےہیں۔

شوکت ترین کا کہنا تھ اکہ اسٹاک مارکیٹ مستحکم ہے،ریئل اسٹیٹ کوفروغ مل رہاہے۔

مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ مؤثرپالیسیوں کےباعث سرمایہ کاروں کےاعتماد میں اضافہ ہورہاہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

دوسری جانب تئیس نومبر کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، قرض پروگرام کی بحالی پاکستان کی جانب سے پیشگی اقدامات سے مشروط ہوگی، پاکستان کیلئے ایک ارب 5کروڑ 90 لاکھ ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش کردی گئی۔

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان چھٹا جائزہ مشن مکمل ہوگیا، معاہدے کے تحت پاکستان کیلئے1 ارب 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش کردی گئی،پاکستان کو اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔

اسٹاف لیول معاہدے کے تحت قرض پروگرام کی بحالی بورڈ کی منظوری سے مشروط ہوگی، قسط کے اجراء سے پاکستان کو فراہم کردہ رقم 3 ارب ڈالر سے تجاوزکر جائے گی۔

آئی ایم ایف نے فیٹف پلان پرعمل درآمد کی تعریف کرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان نے جون تک کے کارکردگی اہداف بڑے مارجن سے پورے کرلئے، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کیخلاف بھی پیشرفت کی گئی ،ایف بی آر کے ٹیکس محاصل میں بہتری آئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div