Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

عاصمہ جہانگیر فاونڈیشن کا جانبداری کے الزام پر ردعمل

عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے جانبداری کے الزام پر ردعمل دیا ہے۔...
شائع 29 نومبر 2021 11:04pm

عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے جانبداری کے الزام پر ردعمل دیا ہے۔

ردعمل میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے نواز شریف نے خطاب کیا، روایتی طور پر اپوزیشن لیڈرز کو خطاب کیلئے مدعو کیا جاتا ہے۔

فاؤنڈیشن کے مطابق 2018 میں بلاول بھٹو اور شیریں مزاری نے خطاب کیا تھا،جبکہ دوسری کانفرنس میں یوسف رضا گیلانی نے خطاب کیا تھا۔

فاؤنڈیشن کا مزید کہنا تھا کہ تینوں کانفرنسز میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو پلیٹ فارم مہیا کیا گیا، کسی پارٹی کے ایجنڈے کو پروموٹ کرنے کے الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

فاؤنڈیشن کے مطابق بلاول اور گیلانی کے خطاب پر تو ایسے کوئی الزامات نہیں لگے، تینوں کانفرنس میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو مدعو کیا گیا، تاہم ان لوگوں نے دعوت کو رد کیا۔

فاؤنڈیشن کا مزید کہنا تھا کہ پیمرا نے کچھ کیٹگری میں شامل افراد کو دکھانے کی ٹی وی چینلزپر پابندی لگائی ہے،اور ان افراد پر عوامی اجتماعات میں شرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

فاؤنڈیشن نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ نوازشریف کی تقریر کے دوران کیبل کاٹنا انتہائی قابل مذمت ہے، یہ عمل پاکستان میں اظہار رائے کے معیار کی ترجمانی کرتا ہے۔