Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

'پی ٹی آئی کا چہرہ تو عوام کے سامنے آگیا، کورونا کے فنڈ میں غبن ہوا ہے'

بات چیت کرتے ہوئے پی پی رہنما قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ کم از کم...
شائع 29 نومبر 2021 11:18pm

بات چیت کرتے ہوئے پی پی رہنما قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ کم از کم پی ٹی آئی کا چہرہ تو عوام کے سامنے آگیا، کورونا کے فنڈ میں غبن ہوا ہے۔

قادر مندوخیل کا مزید کہنا تھا کہ تمام میگا پراجیکٹس پیپلزپارٹی کے دور میں لگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے فنڈ میں بھی غبن ہوا ہے۔ اب کم از کم پی ٹی آئی کا چہرہ تو عوام کے سامنے آگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ صورتحال مکافات عمل ہے۔

اس موقعے پر لیگی رہنما عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ فارن فننڈنگ کے پیسے کھاگئے، ہر روز ڈکیتی کا ایک نیا کیس سامنے آتا ہے۔

عظمی بخاری نے مزید کہا کہ عمران خان کو ملک کے وسیع ترمفاد میں صادق و امین کا سرٹیفیکیٹ ملا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آڈیٹر رپورٹ آئی ایم ایف کے کہنے پر جاری کی گئی،

انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ جہانگیرترین، خسرو بختیار، ندیم بابر، غلام سرور، فردوس عاشق اعوان، ظفر مرزا کیا انجام کو پہنچ گئے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ انجام کو اب صرف ایک شخص کو پہنچنا ہے جسکا نام عمران خان ہے۔