Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان 2022 کیلئے گروپ آف 77کا چیئرمین منتخب

اسلام آباد:پاکستان 2022 کیلئے گروپ آف 77کا چیئرمین منتخب ہوگیا۔...
شائع 01 دسمبر 2021 09:31am

اسلام آباد:پاکستان 2022 کیلئے گروپ آف 77کا چیئرمین منتخب ہوگیا۔

ورچوئل فارمیٹ میں ہونے والے گروپ آف 77اور چین کے45ویں وزارتی اجلاس میں پاکستان کو گروپ کا اگلا چیئرمین منتخب کیا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا گروپ 77کےسربراہ ملک کی جانب سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جی 77 کے ممبران اور چین کا گروپ کی قیادت کیلئے پاکستان پر اعتماد کا شکریہ کرتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان گروپ کے ممبران کے ساتھ مل کر ترقیاتی ایجنڈےکوفروغ دینےکیلئے کام کرے گا۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیراکرم نے کہا کہ یقین ہے کہ گروپ 77 اور چین ان مقاصد کو حاصل کرنے اور چیلنجوں پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ جی 77 اقوام متحدہ میں 134 ترقی پذیر ممالک کی سب سے بڑی بین الحکومتی تنظیم ہے جو مختلف ممالک کو اجتماعی اقتصادی مفادات کو فروغ دینے کے ذرائع فراہم کرتی ہے۔

FORIENG MINISTER

Shah Mehmood Qureshi

پاکستان

اسلام آباد

Munir Akram

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div