Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سیالکوٹ واقعہ ، 'کیس کو مثال بنائیں گے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات پیش نہ آئیں'

وزیرمملکت برائے اطلاعات فرح حبیب نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے میں...
شائع 04 دسمبر 2021 07:54pm

وزیرمملکت برائے اطلاعات فرح حبیب نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھاکیس کو مثال بنائیں گے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات پیش نہ آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی معاملے پر کچھ لوگ شہریوں کے جذبات کا ناجائز فائدہ اٹھاتےہیں۔ اس حوالے سے ریاست سے موقف واضح ہے کہ کسی کی ناحق جان لینے کی کسی کو بھی اجازت نہیں۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے جذبات کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

سیالکوٹ واقعہ ،13مرکزی ملزمان سمیت 118 افراد زیر حراست

سیالکوٹ واقعےپرپنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13مرکزی ملزمان سمیت 118افرادکوحراست میں لےلیا۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کہتےہیں کہ ہمارا فوکس ہے کہ اس کیس کو ٹیسٹ کیس بنائیں۔

سیالکوٹ واقعے کےحوالےسے آئی جی پنجاب راو سردار اور ترجمان پنجاب حکومت نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئےآئی جی پنجاب کاکہناتھاکہ جھگڑے کا آغاز 10بج کر 2منٹ پر ہوا،گیارہ بجکر پانچ منٹ پر پریانتھہ کی ہلاکت ہو چکی تھی۔اگر پتہ چلا کہ کسی بھی قسم کی لاپرواہی پائی گئی تو کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کاکہناتھاکہ سارے معاملے پر تفتیش کر رہے ہیں،تیرہ مرکزی ملزمان کی شناخت ہوئی ہے، ہمارا فوکس ہے کہ اس کیس کو ٹیسٹ کیس بنائیں۔

پولیس نے اس واقعے کی تیرہ گھنٹے کی سی سی ٹی ویز بھی قبضے میں لے لی ہیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div