Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

برطانیہ میں کورونا کے افریقی ویرینٹ اومی کرون کے مزید کیسز رپورٹ

کورونا کا افریقی ویرینٹ اومی کورون کا پھیلاؤ ہونے لگا ، برطانیہ...
شائع 06 دسمبر 2021 10:50pm

کورونا کا افریقی ویرینٹ اومی کورون کا پھیلاؤ ہونے لگا ، برطانیہ میں مزید کیسز رپورٹ ہوئے ۔

متاثرہ ممالک میں افریقی ویرینٹ کا پھیلاؤتیزہوگیا ۔برطانیہ میں اومیکرون کے کیسزمسلسل بڑھنےلگے۔ حکام کے مطابق ایک روزمیں پچاس فیصد کیسز بڑھے۔ چھیاسی نئے کیسزرپورٹ ہونے کےبعد تعداد دو سو چھیالیس تک پہنچ گئی ۔

ڈنمارک میں ایک سوتیراسی جبکہ بھارت میں بارہ افراد نئے ویرینٹ سےمتاثر ہوچکے ہیں۔ سینیگال میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنےآگیا۔

متاثرہ شخص نے گزشتہ ماہ ڈاکار میں ایک احتجاج میں شرکت کی تھی۔اب تک تقریبا چالیس مملک اس ویرینٹ سے متاثرہوچکے ہیں۔

دوسری جانب این سی او سی نےافریقی ویرینٹ اومی کرون کےخطرے کے پیش نظر کیٹیگری سی کے ممالک میں اضافہ کردیا ۔

جنوبی افریقا، زمبابوے ، نمیبیا سمیت پندرہ ممالک کے مسافروں پر ہوائی سفر پر پابندی عائد کردی ۔

کیٹگری سی ممالک کے مسافروں پر مکمل سفری پابندی عائد کی گئی ہے ، ایمرجنسی سفر کی صورت میں ہیلتھ پروٹوکول کے ساتھ استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا ،

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div