اسلام آبادہائیکورٹ: 'وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے لاپتہ افراد کو بازیاب کرائے'
اسلام آباد ہائیکورٹ میں مسنگ پرسنز کیسز سے متعلق عدالتی فیصلوں کے خلاف وفاق نے انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی۔
عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے لاپتہ افراد کو بازیاب کرائے،اس کے لیے تمام ایجنسیوں کو موبالائز کیا جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتا افراد سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالتی فیصلوں کے خلاف وفاق کی انٹراکورٹ اپیل پرسماعت ہوئی،
سماعت کے موقعے پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل قاسم ودودعدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس عامرفاروق سماعت میں کہا کہ ہم نےپروڈکشن آرڈرمانگےتھے،وہ کہاں ہیں؟ ہمیں کوئی مطلب نہیں کہ کمیشن کیسےکام کررہاہے۔
جسٹس عامر نے مزید کہا کہ آپ نےرپورٹس میں صرف کمیشن کی تعریفیں کی ہیں، کمیشن پروڈکشن آرڈرپرعملدرآمدکیسےکراتاہے؟
جسٹس عامرفاروق نے مزید کہا کہ نظرثانی درخواست کس کےکہنےپرفائل کی گئی؟
سماعت میں جسٹس گل حسن کا کہنا تھا کہ لاپتاافرادکوبازیاب کراناوفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، لاپتاافراد کی بازیابی کیلئےتمام ایجنسیوں کوموبالائزکریں، آپ چاہتےہیں یہ معاملہ بس عدالتوں میں چلتارہے۔
سماعت میں جسٹس عامرفاروق نے مزید کہا کہ گمشدہ شخص کوڈھونڈنا کس کی ذمہ دادی ہے؟ کیا لاپتاافراد کو ڈھونڈنا حکومت کی ذمہ داری نہیں؟
جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ انصاف میں تاخیر انصاف کا قتل ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔