خیبر پختونخوا: بلدیاتی الیکشن میں شکست کا پی ٹی آئی وزراء کا اعتراف

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں بیشتر تحصیل نشستوں پرشکست کا...
شائع 20 دسمبر 2021 11:38pm

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں بیشتر تحصیل نشستوں پرشکست کا اعتراف کرتے ہوئے صوبائی وزراء کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ممکنہ شکست کی وجہ میں ملک بڑھتی مہنگائی ہے۔

تحریک انصاف کے صوبائی وزراء شوکت یوسفزئی اور عاطف خان نے بلدیاتی انتخابات میں کئی تحصیل نشستوں پر شکست کا اعتراف کرتے ہوئے صوبے میں مئیر اور تحصیل چئیرمین کے نشست پر ہار کی وجہ مہنگائی بتائی۔

صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے جس سے لوگ پریشان ہیں۔

صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر جلد قابو پائیں گے اور پھر لوگ ہمارے ساتھ ہونگے۔

اس سے قبل تحصیل سٹی کے520پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی نتائج آگئے ہیں اور جمعیت علمااسلام نے پشاور کےمیئرکاانتخاب جیت لیا۔

جےیوآئی کےزبیرعلی کو11ہزارووٹ کی برتری رہی ہے اور زبیرعلی56ہزار230ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے ہیں۔

پیپلزپارٹی کےارباب زرک44ہزار213ووٹ کےساتھ دوسرےنمبرپر جبکہ پی ٹی آئی کےرضوان بنگش41ہزار221ووٹ حاصل کرسکے۔