Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی انتقال کرگئے

معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی بریم ہیمرج کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2021 10:09am

کراچی: معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، وہ بریم ہیمرج کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر طاہر شمسی کو برین ہیمرج کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں گزشتہ 5روز سے وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج تھے کہ آج صبح خالق حقیقی سے جا ملے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کی ملک کیلئے بڑی خدمات ہیں،انہوں نے نے 1996 میں ملک میں بون میرو ٹرانسپلانٹ متعارف کروایا تھا اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 650 آپریشن کئے اور 100 سے زیادہ تحقیقی مضامین بھی لکھے۔

کووڈ کی پہلی لہر کے دوران وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کے پلازما کے ذریعے کووِڈ 19 کے مریضوں کے علاج کا خیال بھی ڈاکٹر طاہر شمسی کو ہی پہلی بار آیا۔

ڈاؤ گریڈیٹس ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا نے ڈاکٹر طاہر شمسی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں 2016 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا۔

ڈاکٹر طاہر شمسی نے 2011 میں خون سے متعلق بیماریوں کے علاج کیلئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار بلڈ ڈیزیز قائم کیا،وہ این آئی بی ڈی میں اسٹیم سیل پروگرام کے ڈائریکٹر اور وہ رائل کالج کے پیتھالوجسٹ فیلو بھی تھے۔

معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کی نماز کراچی میں بعد نماز ظہر، ٹیپو سلطان روڈ پر واقع نجم مسجد میں ادا کی جائےگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈاکٹر طاہر شمسی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معروف ماہرامراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہار کرتےہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر شمسی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

karachi

death

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div