Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

بدقسمتی سے ہم ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہ گئے، وزیراعظم عمران خان

لاہور:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ہم ٹیکنالوجی...
شائع 23 دسمبر 2021 02:17pm

لاہور:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ہم ٹیکنالوجی کےمیدان میں پیچھے رہ گئے،ہمارے پاس نوجوانوں کی بڑی قوت موجود ہے،ہم آئی ٹی کے انقلاب سے تیزی سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔

لاہور میں وزیراعظم عمران خان نےاسپیشل ٹیکنالوجی زون ٹیکناپولس کا افتتاح کیا اوراس موقع پر تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کورونا میں ٹیکنالوجی کمپنیزک ا منافع بڑھا، دنیا ٹیکنالوجی کی طرف جارہی ہے، بدقسمتی سے ہم ٹیکنالوجی کےمیدان میں پیچھے رہ گئے ،ہمارے پاس نوجوانوں کی بڑی قوت موجود ہے،پاکستان کے پاس آگے بڑھنے کی آئیڈیل صورتحال ہے ،پاکستان کی60فیصدآبادی 30سال عمرسےکم ہے،ہم آئی ٹی کےشعبےمیں تیزی سےآگےبڑھ سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری آئی ٹی کی برآمدات 2ارب ڈالر کے قریب ہیں جبکہ بھارت کی آئی ٹی برآمدات 150ارب ڈالر کے قریب ہیں،ہم نے کاروبار کیلئے آسانیاں پیداکرنی ہیں،جس کیلئے رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں برآمدات کےفروغ پرتوجہ نہیں دی گئی،ملکی برآمدات میں اضافے سے خسارے میں کمی ہوگی، آمدن بڑھنے سے ہی ملک میں خوشحالی آئے گی،معیشت بہتر ہوتی ہے تو ڈالرکی کمی ہوجاتی ہے، ڈالر کی کمی پر آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے، پاکستان 20 بار آئی ایم ایف سے قرض لے چکا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اوپر کی سطح پر کرپشن ہوتو ملکی دولت کم ہوتی ہے،قومی دولت کو لوٹ کر باہر منتقل کردیا جاتا ہے،جب تک گڈ گورننس نہ ہوغیر ملکی سرمایہ کاری نہیں آتی،مہنگی درآمدی اشیاء کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین نےکرپشن کےخاتمےاوربرآمدات کےفروغ سےترقی کی،چین نے40کروڑ افرادکوغربت سےنکالا، ہمیں اپنا تعلیمی نظام ٹھیک کرنا ہوگا،12کلائمنٹ زون پاکستان کیلئےنعمت ہیں ،سمندرپارپاکستانی ہمارا سب سےبڑااثاثہ ہیں، ماہرین کو وطن واپس لانےکیلئےسہولیات دینی ہیں۔

pm imran khan

lahore

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div