ملک میں بیشتر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

ملک میں مہنگائی کا راج بدستور قائم ہے ایک ہفتے کے دوران بیشتر...
شائع 24 دسمبر 2021 09:58pm

ملک میں مہنگائی کا راج بدستور قائم ہے ایک ہفتے کے دوران بیشتر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مہنگائی کا پارہ انیس اعشاریہ آٹھ تین فیصد کی سطح پر پہنچ گیا ہے ماہانہ سترہ ہزار تک کمانے والوں کیلئے مہنگائی ریکارڈ بائیس فیصد کے قریب ہو گئی ادادہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران 23اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی ٹماٹر،ایل پی جی،چینی ،لکڑی مہنگی ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق روان ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 118روپے3 پیسے مہنگاقیمت 23455 سے بڑھ کر 2463 تک پہنچ گئی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 5 روپے 42 پیسےچینی کی فی کلو قیمت میں 1روپے 32 پیسےانڈوں کی فی درجن قیمت میں 5روہے 3 پیسے اوردال ماش کی فی کلو قیمت میں 3روپے47 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق صرف 5اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ،ایک ہفتے کے دوران آلو 2 روپے 5پیسے فی کلو سستے ہوئے جبکہ پیاز گڑ اور آٹے کی قیمتوں میں معمولی کمی بھی آئی۔

شماریات بیور کے مطابق رواں ہفتے چاول ،کوکنگ آئل سمیت 23اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے ۔