بلدیاتی الیکشن میں ای وی ایم کا تجربہ، ای سی پی کو جواب موصول
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرانے کے لیئے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا-
خط میں کہا گیا ہے الیکشن کمیشن مشین کی تکنیکی خصوصیات اس سال کے اختتام سے قبل مکمل کرے ۔
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے،الیکشن کمیشن مشین کی تکنیکی خصوصیات اس سال کے اختتام سے قبل مکمل کرے جس کے بعد الیکشن کمیشن لوکل باڈیزاسلام آباد کے انتخابات ای وی ایم پہ کروا سکتا ہے ۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت الیکشن کمیشن کی ہر طرح کی اعانت کرنے کو تیارہے ۔ مشینوں کی تیاری اور حصول الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔الیکشن کمیشن نے 17 دسمبر کو خط کے ذریعے تجربے کیلئے 50 مشینیں طلب کی تھیں،
ای سی اپی کے خط میں مشینوں میں ووٹنگ، گنتی اور دوبارہ گنتی کی خصوصیات کی ڈیمانڈ کی گئی تھی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔