پی ٹی آئی کے نئےعہدیداروں کا اعلان

تحریک انصاف کے نئے عہدیداروں کا اعلان ہوگیا۔پی ٹی آئی کی نئی...
شائع 25 دسمبر 2021 07:33pm

تحریک انصاف کے نئے عہدیداروں کا اعلان ہوگیا۔پی ٹی آئی کی نئی تنظیموں کا اعلان کردیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل اور عامرمحمود کیانی کو ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقرر کردیا ، نئے صوبائی صدوربھی نامزد کردیے گئے۔

وزیراعظم نے پارٹی کے نئے صدورکااعلان کردیا۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں بتایاکہ اسد عمرتحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل جبکہ عامرمحمود کیانی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا ہے،

انہوں نے مزید بتایا کہ پرویزخٹک خیبرپختونخواہ، علی زیدی سندہ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اورخسرو بختیارجنوبی پنجاب کے پارٹی صدور ہوںگے۔