'ن لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کرکھڑے ہیں ،کوئی بوٹ آگے نہیں کررہا'

وفاقی وزیراطلاعت فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ والے بوٹ پالش ...
شائع 25 دسمبر 2021 11:14pm

وفاقی وزیراطلاعت فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کرکھڑے ہیں ،کوئی بوٹ آگے نہیں کررہا ۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ نوازشریف کی بے دخل کوواپسی کا سیاسی فیصلہ بنا کرپیش کیا جا رہا ،بزدل کبھی بہادر نہیں ہوتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کرکھڑے ہیں صرف کوئی بوٹ آگے نہیں کررہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ روشنی ہوجائے توتاریکی ختم ہو جاتی ہے اورپاکستان میں یہ ہی ہوا۔

معاون خصوصی شہبازگل نے ٹوئٹ میں کہاکہ برطانیہ میں نوازشریف کے ویزہ کی توسیع رجیکٹ ہوچکی ہے، اس وقت اپیل میں ہیں لیکن انہیں پتہ ہے ویزہ مسترد کرکے بے دخل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پہلے کچھ لوگوں کوانقلابی نوازشریف کیلئے استعمال کیا کفن باندھنے کا بیانیہ بنانے گیا، اب انقلاب کی معطلی اوراسی اسٹیبلشمنٹ سے"ڈیل"کا بیانیہ بنانے کیلئے استعمال کررہے۔