اتحاد امت کانفرنس، سازشوں کامقابلہ اتحاد سے ممکن بنانے پراتفاق
اسلام آباد میں اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں تمام مسالک کےعلماء کرام و مذہبی جماعتوں نے بھی شرکت کی ۔کانفرنس میں سازشوں کامقابلہ اتحاد سے ممکن بنانے پراتفاق کیا گیا۔ کانفرنس میں ایران سفیرنے اسلاموفوبیا کےخاتمے کیلئےپاکستانی کاوشوں کوسراہتا ہوئےکہاکہ اتحاد سےسازشوں کا ناکام بنایا جاسکتا۔
ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام اتحاد امت کانفرنس ہوئی جس میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماوں سمیت مختلف طبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے علما نےشرکت کی ۔
کانفرنس میں مقررین نےاتحاد بین المسلمین کی اہمیت پرزوردیا ،ایران سفیرسید محمد علی حسینی نےاسلاموفوبیا کےخاتمے کیلئےپاکستانی کاوشوں کوسراہتا ہوئےکہاکہ مغرب اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے ۔
کانفرنس میں ایم ڈبلیوایم سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس نے کہاکہ اتحاد کی سوچ دن بدن بڑھ رہا ہے وحدت سے دشمن کےمنصوبوں کوشکست دئیںگے۔
صدرملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیرزبیرسمیت دیگرمقررین نے کہاکہ امت مسلمہ اتحاد نہ ہونے کے باعث مشکلات کا شکارہیں استعماری قوتوں کی سازشوں کا مقابلہ اتحاد سے ممکن ہے ۔
کانفرنس کےتمام شرکاء نےامت مسلمہ کےخلاف ہرقسم کی سازشوں کواتحاد سے ممکن بنانے پر اتفاق کیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔