سال دوہزار اکیس میں موسم میں تیزی سے ردوبدل
سال 2021 موسم کے لحاظ سے بھی عجیب و غریب سال رہا، گرمیوں نے کراچی کی جان نہ چھوڑی تو بارش بھی چودہ فیصد زیادہ رہی۔
سال 2021 کا آغاز ہی سرد ترین دن سے ہوااوراس دن سات سالہ ریکارڈ ٹوٹااور پارہ پانچ عشاریہ چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا شدید سردی نے کراچی والوں کو ٹھٹھرنے پر مجبور کردیا۔
سردی کے بعد گرمی نے بھی اپنا زور دیکھایا، اپریل میں انے والی ہیٹ ویو میں پارہ 43.6 ڈگری کو چھو گیا۔
ستمبر بھی ستمگر ثابت ہوا اور پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو کراس کر گیا اورہر کوئی گرمی سے بے حال ہوا۔
گرمی کا زور ٹوٹا رواں سال مونسون کی بارشوں سے شہر بھر میں بارشیں 14 فیصد زیادہ ہوئیں۔
کہانی یہاں پر ہی ختم نہیں ہوئی رواں سال زلزلوں کے جھٹکوں نے بھی اثر دیکھایا، 21 اگست کو تین عشاریہ ایک اور 8 دسمبر کو چار عشاریہ ایک کی شدت سے کراچی کی زمیں کو ہلایا۔
رواں سال سمندری طوفانوں نے بھی کراچی والوں کو خوف میں مبتلا رکھا، تاہم تاوتے اور شاہین سے کراچی کا ساحل محفوظ رہا ۔
تاہم اب آنے والا نیا سال دو ہزار بائیس موسموں کے کیسے رنگ دیکھاتا ہے، یہ آنے والا وقت بتائے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔