'منی بجٹ عوام کو مزید مہنگائی کے سونامی میں دھکیلےگا'
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہمنی بجٹ عوام کو مزید مہنگائی کے سونامی میں دھکیلےگا۔
لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ظالموں کا بھرپور مقابلہ کریں گے، منی بجٹ مزیدمہنگائی بڑھےگی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے نمبر بلکل پورے ہیں، تاہم اب حکومت کے تماشے ختم ہونے چاہئے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کےاندراورباہراحتجاج کریں گے،اور حکومتی اتحادیوں بھی منی بجٹ کیخلاف آوازاٹھائیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان روز جھوٹ بولتے ہیں، اب وہ مہنگائی پر عوام کو جواب دیں۔
دوسری جانب تاجروں نے منی بجٹ مسترد کردیا،صنعتکاربھی منی بجٹ سےپریشان ہیں۔کہتے ہیں ٹیکس رعایتیں ختم ہونےسے پیداواری لاگت بڑھ جائے گی ۔ ہر چیز مہنگی ہوجائےگی۔
منی بجٹ سے صنعتکار بھی پریشان ہیں اور تاجر برادی نے بھی منی بجٹ مسترد کردیا۔
صنعت کار کہتے ہیں ٹیکسوں کی چھوٹ ختم ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔
تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین سال سے سن رہے ہیں کہ اچھا وقت آنے والا ہے،لیکن کوئی امید دکھائی نہیں دے رہی۔
کاروباری افراد کا کہنا تھا مہنگائی سے عام آدمی متاثر ہوگا، خام مال کی درآمد مہہنگی ہونے سے صنعت کار بھی متاثر ہوں گے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔