پاکستانی امداد،پچاس ہزار ٹن گندم افغان حکام کے حوالے
پچاس ہزار ٹن گندم افغان حکام کے حوالے کردی گئی ۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد نے گندم افغان حکام کے حوالے کی۔
امدادی گندم کے 50 ٹرک طورخم کے راستے عمارت اسلامی کے حوالے کی گئی۔ پاکستانی حکام کے جانب سے افغانستان کو سپیشل 5 ارباب روپے کا پیکیج دیا جائے گا۔
اس موقعے پر ارباب شہزاد کا کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے۔
مشیر ارباب شہزاد نے مزید کہا کہ افغان طلباء،مریضوں و تاجروں کے لئے ویزہ پالیسی میں نرمی لائی جائیگی،بطور اسلامی پڑوسی ملک و انسانی ہمدردی کے خاطر انکی ہر ممکن مدد کرینگے۔
مشیر ارباب شہزاد نے مزید کہا کہ بین الاقوامی اداروں کو افغان عوام کی مدد کرنی چاہیے، وہ اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہے کہ افغانستان کی امداد کے لئے اقدامات اٹھائے
اس موقعے پر افغان حکام نے کہا کہ وہ امدادی گندم کی فراہمی پر پاکستانی حکومت و عوام اشکریہ ادا کرتے ہیں۔
افغان حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت نے ہمیشہ سخت حالات میں افغانستان کی مدد کی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔