کراچی میں بارش کے بعد موسم سرد

کراچی میں گزشتہ بارش کے بعد موسم ٹھنڈا ہو گیا، صبح اور شام کے...
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2021 10:20pm

کراچی میں گزشتہ بارش کے بعد موسم ٹھنڈا ہو گیا، صبح اور شام کے اوقات میں شہری ٹھٹھرنے لگے ۔

شہر قائد میں سردی کی لہر جاری ہے اور دن اور رات کے اوقات میں شہری گرم کپڑے پہن کر نکلنے لگے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کہتے ہیں کہ سردی ی یہ لہر کچھ روز تک جاری رہے گی، لوگ گرم کپڑے پہن سردی سے بچیں۔

رات کے اوقات میں پارہ نیچے انے پر شہری آگ جلا کر ہاتھوں کو سیکھنے لگے۔ کہتے ہیں کراچی میں سردیاں کم آتی ہیں لیکن جتنی بھی آئیں انجوائے خوب کرت ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی یہ لہر آئندہ ہفتے تک جاری رہے گی۔