'اکانومی پالیسی سے حکومتی ایم این ایز خوش نہیں'

لیگی رہنما رانا تنویر نے کہا ہے کہ اکانومی پالیسی سے حکومتی ایم...
شائع 30 دسمبر 2021 11:35pm

لیگی رہنما رانا تنویر نے کہا ہے کہ اکانومی پالیسی سے حکومتی ایم این ایز خوش نہیں،

آج نیوز سے بات کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا تنویر نے کہا کہ اکانومی پالیسی سے حکومتی ایم این ایز خوش نہیں،تاہم ٹیلی فون کالز آنےپرتمام حکومتی ارکان اکٹھےہوگئے۔

اس موقعے پر لیگی رہنما رانا تنویر کا مزید کہنا تھا کہ 4دن سے تو کورم پورا نہیں کررہے تھے۔

رانا تنویر کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت کےخلاف احتجاج کرتی رہےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو پتا ہے یہ حکومت الیکٹڈ ہوئی ہے۔

رانا تنویر نے مطالبہ کیا کہ اب صاف شفاف الیکشن ہونے چاہیے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہمنی بجٹ عوام کو مزید مہنگائی کے سونامی میں دھکیلےگا۔

لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ظالموں کا بھرپور مقابلہ کریں گے، منی بجٹ مزیدمہنگائی بڑھےگی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے نمبر بلکل پورے ہیں، تاہم اب حکومت کے تماشے ختم ہونے چاہئے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کےاندراورباہراحتجاج کریں گے،اور حکومتی اتحادیوں بھی منی بجٹ کیخلاف آوازاٹھائیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان روز جھوٹ بولتے ہیں، اب وہ مہنگائی پر عوام کو جواب دیں۔