Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

'یہ واحد منی بجٹ ہے جس میں عوام پر نئے ٹیکس لگائے گئے کوئی سہولت نہیں دی'

مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کہتے ہیں شہباز شریف کی بات سچ...
شائع 31 دسمبر 2021 07:51pm

مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کہتے ہیں شہباز شریف کی بات سچ ثابت ہوئی منی بجٹ آگیا ہے، یہ واحد منی بجٹ ہے جس میں عوام پر نئے ٹیکس لگائے گئے کوئی سہولت نہیں دی ۔ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔

مسلم لیگ ہاوس کارساز کراچی میں مفتاح اسماعیل کا مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا آج شہباز شریف کی بات سچ ثابت ہوئی حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا یہ یہ واحد منی بجٹ ہے جس میں عوام پر نئے ٹیکس لگائے گئے، عوام کو کوئی سہولت نہیں دی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ادویات، خوراک پر نئے ٹیکس لگائے جارہے ہیں ساڑھے تین سو ارب کے عمران خان کے نئے ٹیکسوں کا بوجھ عوام پر ہوگا۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے سانس لینے پر ٹیکس نہیں لگایا۔ توشہ خانے سے گھڑیاں گھر لے جانے پر ٹیکس نہیں ہے۔

مسلم لیگ کے رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا ایس انڈیا کمپنی والے پاکستان واپس آگئے ہیں، اس منی بجٹ میں ادویات کے خام مال پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا نواز شریف کی ڈیل ہے کہ بالکل صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ نواز شریف نے کہا ہے اگر حکومت نے اتحادیوں کو ساتھ ملا کریہ بل پاس کروایا تو ایوان کے اندر اور ایوان کے باہر احتجاج کرینگے۔

مسلم لیگ کارساز ہاوس میں پریس کانفرنس کے موقع پر ن لیگ کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div