زیارت:شہر اور گردونواح میں برفباری

زیارت میں شہراورگردونواح میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری...
شائع 31 دسمبر 2021 10:14pm

زیارت میں شہراورگردونواح میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے،جسکے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

زیارت میں شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے، اس برفباری کو دیکھنے کے لئے کراچی سے سیاح آئے ہوئے ہیں اور برفباری کے اس موسم میں برفباری میں پہاڑوں میں گھوم رہے ہیں۔

شہری برفباری کے نظاروں کو دیکھ کر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

ان سیاہوں کا کہنا ہے کہ پہلی بار ہم نے برفباری دیکھی ہے خوب انجوائے کر رہے ہیں قدرت کے ان نظاروں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے ٹریفک رواں دواں ہے ۔