بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف ریلی
ملک بھر کی طرح مانسہرہ میں بھی فیول ایڈجسمنٹ اور بجلی کے بلوں...
ملک بھر کی طرح مانسہرہ میں بھی فیول ایڈجسمنٹ اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
احتجاجی ریلی جامع مسجد سے ہوتی ہوئی ختم نبوت چوک میں اختتام پزیر ہوئی ۔
ریلی میں لوگوں نے پلے کارڑز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
احتجاجی مظاہرے میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر غنڈہ ٹیکس نا منظور ہے، بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لیا جائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام پر ایف پی اے غنڈہ گردی بند کی جائے۔فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر غریبوں اور مزدوروں کا سرعام قتل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نااہل حکمران عوام کا خون چوسنا بند کریں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔