لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ،تین گولیاں لگیں،علاج جاری

لاہور میں مسلم لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ...
شائع 01 جنوری 2022 12:01am

لاہور میں مسلم لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے اور ان کو تین گولیاں لگی ہیں ، ان کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔بلال یاسین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کا وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

لاہور کے علاقے موہنی روڑ پر ایم پی اے بلال یسین دو نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں کے3 فائرلگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ تاہم انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا۔

ڈی آٗی جی آپریشن کاکہنا ہےکہ لیگی رہنما کی حالت خطرےسے باہر ہیں معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے واقعے پر جی آئی ٹی قائم کرنے اور ڈی آئی جی لیول کےافسرسے تحقیقات کروانےکا مطالبہ کردیا۔

بلال یسین کے بیٹے وہاب یسین کا کہنا ہے کہ والد کی کسی سے دشمنی نہیں اور نہ ہی کسی پر شک ہے۔ پولیس جلد اپنی تحقیقات سے ملزمان کی تلاش کریں۔

ہسپتال اتنظامیہ کےمطابق بلال یسین کو ایک فائر پیٹ میں جبکہ دوسرا چھوکر گزر گیا۔ تیسرا فائر ٹانگ پرلگا جو اب نکال لیئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتارکرنے کا حکم دے دیا۔