سال دوہزار اکیس کا آخری روز، قومی اسمبلی اجلاس کا آخری سیشن بھی کورم کی نذر

سال 2021 کا آخری روز اور قومی اسمبلی کا آخری سیشن بھی کورم کی نذر...
شائع 01 جنوری 2022 12:42am

سال 2021 کا آخری روز اور قومی اسمبلی کا آخری سیشن بھی کورم کی نذر ہوگیا۔حکومت اور اپوزیشن نے کورم کے معاملہ کا ذمہ دار ایک دوسرے کو قراردیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس ایک مرتبہ پھر کورم کی نذر ہوگیا، پورا سال ایوان میں کورم کی وجہ سے ایجنڈا پورا نہ کیا جاسکا۔

ڈپٹری اسپیکر کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کر دی،گنتی پوری نہ نکلنے پر اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا، اور یوں 33 نکاتی ایجنڈے میں سے ایک پر بھی بات نہ ہوسکی۔

حکومتی اراکین حزب اختلاف کو ذمہ دار ٹہراتے ہوئے کہتے ہیں اپوزیشن کی طرف سے پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دیا جاتا۔

حزب اختلاف حکومتی بنچز کے رویہ کو انتہائی غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہوچکی ہے۔

قومی اسمبلی کے ایک دن کے اجلاس کا مجموعی خرچ 1کروڑ30لاکھ سے زائد بنتا ہے مگر حذب اختلاف اور حذب اقتدار میں سے کسی کو پروا نہیں۔