'عمران خان حکومت چھوڑیں یہ ان کے بس کا کام نہیں'
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے، عمران خان حکومت چھوڑیں یہ ان کے بس کا کام نہیں ، سودی نظام اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
اسلام آباد کراچی کمپنی میں جماعت اسلامی نے سود پر مبنی معاشی نظام کے خلاف احتجاجی جلسہ کیا گیا۔
جلسے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا وہ جماعت اسلامی کیجانب سے سودی نظام، مہنگائی، اور بیروزگاری تحریک کا اعلان کرتے ہیں ۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو کہتا ہوں حکومت چھوڑ دیں یہ ان کے بس کا کام نہیں، حکومت سٹیٹ بنک کے گورنر کو نہیں ہٹاتی تو سٹیٹ بنک کا گھیراؤ کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا بدقسمتی سے پاکستانی حکمران آج بھی سودی نظام کی سرپرستی کررہے ہیں، پاکستان سودی نظام اور کرپٹ حکمرانوں کیلئے نہیں بنایا گیا تھا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔