'موجودہ حکومت نےباروزگارلوگوں کوبھی بےروزگارکردیا'
پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بےروزگاری کی شرح سب سےزیادہ ہے، موجودہ حکومت نےباروزگارلوگوں کوبھی بےروزگارکردیا۔
میڈیا سے بات چیت میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ملک میں66لاکھ50ہزارافرادبےروزگار ہیں، روزگارسےنکالےگئےافرادغربت کی لکیرسےنیچےتھے۔
شازیہ مری نے مزید کہا کہ منی بجٹ میں 17فیصد تک ٹیکس لگادیاگیاہے، کہتےہیں منی بجٹ کا اثرعوام آدمی پرنہیں پڑےگا۔
شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کاذمہ کورونا پر ڈال رہی ہے، عمران خان نے19دن میں کرپشن کےخاتمےکاکہاتھااور90دن میں دہشتگردی کےخاتمےکاکہا۔
پی پی رہنما نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکمران پینڈوراپیپرزپربات ہی نہیں کررہے، عمران خان کےدائیں بائیں پینڈورا ہی پینڈورا ہے، 200ارب ڈالرورلڈ بینک کےمنہ پرمارنےوالاجواب دے۔
شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں جواب نہیں دےرہی، پڑوسی ملک سے پی ٹی آئی نے بھی چیکس لئے۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اسپتال کےنام پرپی ٹی آئی کیلئےفنڈنگ ہوئی، پیپلزپارٹی اپنی فارن فنڈنگ بتانےکیلئےتیارہے۔
شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کی وجہ سےپاکستان خودکوآئسولیٹ تصورکرتاہے، نیشنل سیکیورٹی پالیسی تاحال اسمبلی میں نہیں آئی۔
شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی مضبوط نہیں ہےتوملک ترقی نہیں کرسکتا، اور اب نیشنل سیکیورٹی بندکمرےمیں بناکرتالیاں بجائی گئیں، پالیسی اچھی ہےتواب تک پارلیمنٹ میں کیوں نہیں آئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان ہمیں سرحد پرکام کرنےسےمنع کررہاہے۔
ملکی معاشی حالت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں زراعت کاشعبہ بھی تباہی کاشکارہے، ریکارڈپیداوارکےباوجود گندم کا بحران ہے، ملک میں یوریانہ ملنےسےکسان پریشان ہیں۔
شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نےصحت کارڈ کاڈرامہ شروع کررکھاہے، کارڈسےآئی سی یو میں نہیں رہاجاسکتا۔
شازیہ مری نے مزید کہا کہ ذیابطیس کی دوا بھی صحت کارڈسےنہیں ملےگی، جبکہ سندھ میں10قومی ادارہ برائےامراض قلب ہیں،اور گمبٹ میں جگرکی مفت پیوندکاری کی جاتی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔