Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

سال دوہزار بائیس،بجلی مزید مہنگی کرنیکی تیاری

سال 2022 کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری شروع کردی گئی۔ تقسیم...
شائع 01 جنوری 2022 08:32pm

سال 2022 کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری شروع کردی گئی۔

تقسیم کار کمپنیوں نے ٹیرف میں اضافے کیلئے نیپرا سے رابطہ کرلیا۔ اس سے صارفین پر 17 ارب 85 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

اضافہ کیپسٹی چارجز اور ترسیلی نقصانات کی مد میں کیا جائے گا، نیپرا پاور ڈویژن کی درخواست پر 12 جنوری کو سماعت کریگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ۔

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل چار روپے فی لیٹرمہنگا کر دیا گیا ۔ لائٹ ڈیزل چار روپے پندرہ پیسے اور مٹی کا تیل تین روپے پچانوے پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں چار روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اب پیٹرول کی نئی قیمت ایک سو چوالیس روپے بیاسی پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل چارروپے اضافے کے ساتھ ایک سو اکتالیس روپے باسٹھ پیسے ،، لائٹ ڈیزل آئل چار روپے پندرہ پیسے اضافے کے ساتھ ایک سو گیارہ روپے چھ پیسے اور مٹی کا تیل تین روپے پچانوے پیسے اضافے کے ساتھ ایک سو تیرہ روپے ترپن پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو گا ۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div