لیگی ایم پی اے بلال یاسین کی کامیاب سرجری

لیگی ایم پی اے بلال یسین کی کامیاب سرجری کردی گئی۔ مسلم لیگ ن کے...
شائع 01 جنوری 2022 11:11pm

لیگی ایم پی اے بلال یسین کی کامیاب سرجری کردی گئی۔

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین پرحملے کا معاملہ تاحال زیر تفتیش ہے۔

زخمی ہونے کے بعد پتہ چلا تھا کہ بلال یاسین کے کوہلے کی ہڈی فریکچر ہوئی ہے اور اب اسکو آپریٹ کردیاگیا۔

ڈاکٹر کے مطابق بلال یاسین کی حالت خطرےسےباہرہے، بلال یاسین کوآئی یو وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ

گزشتہ روز لاہور میں مسلم لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا اور ان کو تین گولیاں لگی تھیں ، ان کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔

واقعے کا وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

لاہور کے علاقے موہنی روڑ پر ایم پی اے بلال یاسین دو نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں کے3 فائرلگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ تاہم انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا۔

ڈی آٗی جی آپریشن کاکہنا ہےکہ لیگی رہنما کی حالت خطرےسے باہر ہیں معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے واقعے پر جی آئی ٹی قائم کرنے اور ڈی آئی جی لیول کےافسرسے تحقیقات کروانےکا مطالبہ کردیا۔

بلال یاسین کے بیٹے وہاب یسین کا کہنا ہے کہ والد کی کسی سے دشمنی نہیں اور نہ ہی کسی پر شک ہے۔ پولیس جلد اپنی تحقیقات سے ملزمان کی تلاش کریں۔

ہسپتال اتنظامیہ کےمطابق بلال یاسین کو ایک فائر پیٹ میں جبکہ دوسرا چھوکر گزر گیا۔ تیسرا فائر ٹانگ پرلگا جو اب نکال لیئے گئے ہیں۔