جڑانوالہ: ڈکیتی کے دوران فرار چار خطرناک ڈاکو گرفتار،انکشافات متوقع

جڑانوالہ میں ڈکیتی کرکے فرارہونے والے چاروں خطرناک ڈاکو گرفتار...
شائع 01 جنوری 2022 10:35pm

جڑانوالہ میں ڈکیتی کرکے فرارہونے والے چاروں خطرناک ڈاکو گرفتار کرلئے گئے ہیں ۔

پولیس نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ڈہ مہارانوالہ کے قریب ڈاکووں کو کار سمیت دھرلیا۔

پولیس کے مطابق کار کی نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی، گرفتار ڈاکو متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ڈاکووں کی کار سے اسلحہ اورمبینہ رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ڈاکووں سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔