Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

برآمدات بڑھائے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ برآمدات بغیر کوئی...
اپ ڈیٹ 03 جنوری 2022 01:43pm

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ برآمدات بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، معیشت کی بہتری کیلئے ہمیں ایکسپورٹس بڑھانی ہے، سبزیاں فروخت کرنے سے معیشت بہتر نہیں ہوتی۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پاک چائنابزنس انویسٹمنٹ فورم کا اجراء کردیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنہ بزنس انویسٹمنٹ فورم کا اجراء خوش آئند ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے فیڈ بیک چاہیئے،سرمایہ کاروں کوسہولیات فراہم کرنےکی کوشش کررہے ہیں ، نیشنلائزیشن سے صنعتیں متاثر ہوئیں، وقت کے ساتھ ہماری برآمدات کم ہوتی گئیں، برآمدات کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سبزیاں فروخت کرنےسےمعیشت بہتر نہیں ہوتی، آئی ٹی کے شعبےمیں بھی پاکستان پیچھے رہ گیا، تھوڑی سی توجہ سے آئی ٹی ایکسپورٹ دگنی ہوگئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ برآمدات کا قوم کی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے، ترکی نے بھی برآمدات بڑھاکر ترقی کی، چین تیزی سے ترقی کرنے والا پڑوسی ملک ہے، ہمیں چین کے تجربات سے سیکھنا ہے،کرپشن اور منی لانڈرنگ سے معیشت تباہ ہوتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ چین نے اربن پلاننگ کےذریعے ترقی کی،پاکستان میں شہر تیزی سے پھیل رہے ہیں، شہروں کے پھیلاؤ سے گرین ایریا ختم ہوجاتا ہے، چین سے اربن پلاننگ سیکھنے کی ضرورت ہے، فوڈسیکیورٹی اور آلودگی پر بھی قابوپانا ہے۔

pm imran khan

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div