دوہزاراکیس سفارتی حوالے سے اہم سال قرار
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے دوہزاراکیس کو سفارتی حوالے سے اہم سال قرار دے دیا۔ وہ کہتے ہیں وزارت خارجہ کی کارکردگی سے مطئمن ہیں ، افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں،دوہزاراکیس میں پاکستانی لیڈر شپ نےاسلاموفوبیا کیخلاف بھرپور آگاہی مہم چلائی، مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر اجاگر کرتے رہیں گے۔
اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کی ۔
پریس کانفرنس میں شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت ساری اصلاحات کی گئیں ، افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں، افغانستان میں امن کیلئے ہماری جستجوجاری رہے گی۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دوہزار اکیس میں خارجہ پالیسی کو جیو پالیٹکس سےجیو اکنامکس پر منتقل کیا، وسط ایشیائی ممالک پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم نے تمام ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات بہترکرنے کی کوشش کی ، مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر اجاگر کرتے رہیں گے ۔
شاہ محمود قریشی نے اوورسیزپاکستانیز کو بھی نوید سناتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو مزید آسانیاں دینے کیلئے کوشاں ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔