Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

جسٹس عمر عطاء بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی سمری تیار

سیکرٹری وزارت قانون وانصاف نے سمری منظوری کیلئے ایوان صدر بھی ارسال کردی۔
شائع 12 جنوری 2022 11:35am

اسلام آباد: وزارت قانون نے جسٹس عمر عطاء بندیال کی بطورچیف جسٹس تعیناتی کی سمری تیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کے معاملے پر وزارت قانون نے جسٹس عمر عطاء بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی سمری کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری وزارت قانون وانصاف نے سمری منظوری کیلئے ایوان صدر بھی ارسال کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرمملکت عارف علوی جسٹس عمرعطاء بندیال کی بطورچیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیں گےاور ان کی منظوری کے بعد وزارت قانون نوٹیفکیشن جاری کرےگی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائر ہوجائیں گے، جس کے بعد 2 فروری کو جسٹس عمر عطاء بندیال بطور چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

اسلام آباد

CJP Gulzar Ahmed

justice umer ata bandiyal

cheif justice of pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div