Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

لاہور دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی منظوری

لاہور: وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس...
شائع 26 جنوری 2022 01:57pm

لاہور: وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں لاہوردھماکے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی )بنانے کی منظوری دے دی گئی۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا، اجلاس میں لاہور کے انار کلی دھماکے سے متعلق اب تک کی پیشرفت پر کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔

کابینہ کمیٹی نے انار کلی دھماکے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)بنانے کی منظوری دے دی۔

وزیر قانون پنجاب نے آئندہ ہفتے سیالکوٹ واقعے کے چالان کو بھی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

راجہ بشارت نے ہدایت کی کہ 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر تمام ریلیوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ،غیر ملکیوں کے سیکیورٹی پلان کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے۔

صوبائی وزیر قانون نے ہوم ڈپارٹمنٹ کے کنٹرول روم کو اپ گریڈ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں ہونے والے تقریباً تمام واقعات کے ملزمان ٹریس کر لئے گئے، گزشتہ روز قتل ہونے والے صحافی کے کیس میں ملوث ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کے ایونٹ کی سیکیورٹی کو پہلےسے بھی بہترین بنانے کی ہدایت کی گئی جبکہ پولیس شہدا پیکج کی بھی منظوری دی گئی۔

واضح رہے کہ 20 جنوری کو لاہور کے علاقے انار کلی میں ٹائم ڈیوائس دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 9 سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 28 زخمی ہوئے۔

lahore

JIT

Blast

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div