Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ کس بلے بازکے پاس ہے؟

لاہور:کیا آپ جانتے ہیں پی ایس ایل کے اب تک کھیلے گئے 6 ایڈیشنز...
شائع 27 جنوری 2022 10:10am

لاہور:کیا آپ جانتے ہیں پی ایس ایل کے اب تک کھیلے گئے 6 ایڈیشنز میں مجموعی طور پر سب سےزیادہ چھکے کس بلے باز نے مارے ہیں؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہونے جارہا ہے جس کیلئے کھلاڑی اور کرکٹ شائقین نے بھرپور تیاری کرلی ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل دنیا کی مقبول ترین ٹی 20 لیگز میں سے ایک ہے جہاں دنیائے کرکٹ کے بہترین پاور ہٹرزبھی شرکت کرتے ہیں اور چھکے چوکے مار کر شائقین کو محظوظ کرتے ہیں تاہم سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ پاکستانی کرکٹر کامران اکمل کے پاس ہے۔

کامران اکمل

پی ایس ایل میں گزشتہ 6 ایڈیشن میں سب سے زیادہ چھکے پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے مارے ہیں۔

کامران اکمل نے 69 میچز میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 84 چھکے مارے ۔

شین واٹسن

اس فہرست میں دوسرا نمبر شین واٹسن کا ہے جنہوں نے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 46 میچز کھیلے اور مجموعی طور پر 81 چھکے مارے۔

آصف علی

اس کے علاوہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والی کی فہرست میں تیسرا نمبر اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی کا ہے ،جنہوں نے 55 میچز میں 68 چھکے مارے ہیں۔

lahore

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div