Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

یوکرین: روس نے حملے کی 70 فیصد تیاری مکمل کرلی، امریکی حکام

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روس آنے والے دنوں میں یوکرین پر حملے...
شائع 06 فروری 2022 01:12pm
Photo: GETTY IMAGES
Photo: GETTY IMAGES

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روس آنے والے دنوں میں یوکرین پر حملے کیلئے درکار فوجی صلاحیت کا تقریباً 70 فیصد تیار کرلیا ہے۔

امریکی عہدیدار نے بتایا کہ فروری کے وسط سے زمین کے جمنے اور سخت ہونے کی توقع ہے، جس سے ماسکو مزید بھاری سامان لانے کے قابل ہو جائے گا۔

روس کے یوکرین کی سرحدوں کے قریب ایک لاکھ سے زیادہ فوجی موجود ہیں لیکن وہ حملے کی منصوبہ بندی کو مسترد کرتے ہیں۔

امریکی حکام نے اپنے جائزے کے لیے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے کہا کہ معلومات انٹیلی جنس پر مبنی تھیں لیکن وہ اس کی حساسیت کی وجہ سے تفصیلات دینے سے قاصر ہیں۔

حکام نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ آیا روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایسا کوئی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سفارتی حل اب بھی ممکن ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دو امریکی حکام نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ موسمی حالات روس کے لیے 15 فروری سے مارچ کے آخر تک آلات کو آگے بڑھانے کیلئے ایک جواز فراہم کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق حکام نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے سے 50 ہزار شہری ہلاک ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی اندازہ لگایا کہ حملہ یوکرین کے دارالحکومت کیف کو دنوں میں گر سکتا ہے اور لاکھوں لوگوں کے فرار ہونے پر یورپ میں پناہ گزینوں کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

خطے میں مغربی فوجی اتحاد نیٹو کی افواج کو تقویت دینے کیلئے اضافی امریکی فوجی پولینڈ پہنچ رہے ہیں۔

USA

Ukraine

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div