Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف

لاہور: پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے مختلف بیماریوں میں مبتلا...
شائع 08 فروری 2022 09:50am

لاہور: پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پنجاب کی جیلوں میں قید یوں کو دی جانے والی صحت کی سہولتوں کا فقدان ہے جس کے باعث قیدی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

پنجاب کی جیلوں میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد294 ہے اور پنجاب کی جیلوں میں اس وقت ہیپا ٹائٹس بی کے 137، شوگر کے 460 جبکہ ذہنی امراض میں مبتلا 59 قیدی موجو د ہیں۔

یہ انکشاف محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت حاصل ہونے والی معلومات سے ہوا۔

دستاویزات کے مطابق راولپنڈی ریجن کی جیلوں میں 80 ، راولپنڈی 62 ، لاہور ریجن 44 ، گوجرانوالہ 28 ، فیصل آباد 28 ، ساہیوال 20 ، سرگودھا 15 ، ملتان 7 جب کہ 6 ڈیرہ غازی خان ریجن میں 4 قیدی ایڈز میں مبتلا ہیں۔

اس وقت ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی بڑی تعداد سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں ہے جن کی تعداد 112 ہے، ان میں سے 76 قیدی انڈر ٹرائل ہیں۔

لاہور ریجن کی جیلوں میں 44، ساہیوال کی جیل میں 22 قیدی موجود ہیں، صرف راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں یہ تعداد 62 ہے۔

گوجرانوالہ کی سینٹرل جیل میں یہ تعداد 26 ہے، مختلف جیلوں میں ہیپا ٹائٹس سی کے 517 قیدی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ذہنی امراض میں مبتلا 59 قیدیوں میں سے 12 کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں داخل کرادیا گیا ہے۔

lahore

punjab

prisoners

jail

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div