Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

اسلام آباد ہائیکورٹ کا رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو...
اپ ڈیٹ 15 فروری 2022 12:53pm

رپورٹ: آصف نوید

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کی ثاقب نثار کخلاجف الزامات سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

گلگت بلتستان کی سپریم ایپلیٹ کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم عدالت میں پیش ہوئے جبکہ دوران سماعت اٹارنی جنرل خالد جاوید خان روسٹرم پر آگئے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ رانا شمیم آئندہ سماعت سے پہلے اٹارنی جنرل کو بیان حلفی کی کاپی فراہم کریں۔

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

عدالت نے سابق جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے وکیل کی آج التوا کی درخواست منظور کی۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے عدالت سے استدعا کی کہ رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کے ہدایت کی جائے۔

خالد جاوید خان نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ رانا شمیم سے اپنے دفاع میں گواہان کی فہرست بھی لی جائے، بیان حلفی اور گواہان کی فہرست مل جائے تو آئندہ سماعت پر کارروئی آگے بڑھے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کو بیانِ حلفی جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔

IHC

اسلام آباد

Contempt of Court

Chief Justice Athar Minallah

Saqib Nisar

Rana Shamim

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div