Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

انتخابات 3 ماہ میں نہ کرانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، الیکشن کمیشن

انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے ہر وقت تیار ہے، سیکریٹری الیکشن کمیشن
شائع 05 اپريل 2022 01:25pm

اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات جب بھی ہوں الیکشن کمیشن تیار ہے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، انتخابات 3 ماہ میں نہ کرانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتےہوئے کہاہے کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے ہر وقت تیار ہے، انتخابات 3 ماہ میں نہ کرانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس بلایا ہے،جس میں عام انتخابات کی صورت میں تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا، الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے مزید کہا کہ عام انتخابات کے اعلان کی صورت میں بلدیاتی انتخابات منسوخ کرنے پڑیں گے۔

اسلام آباد

general elections

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div