Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

دونوں شخصیات کے درمیان صحت عامہ بالخصوص پولیو کے خاتمے اور کورونا پر کنٹرول سے متعلق بات چیت کی گئی۔
شائع 30 اپريل 2022 11:18am
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور بل گیٹس ــــ فوٹو فائل
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور بل گیٹس ــــ فوٹو فائل

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اورمائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان صحت عامہ بالخصوص پولیو کے خاتمے اور کورونا پر کنٹرول سے متعلق بات چیت کی گئی۔

تاہم ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان میں تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے پہلوؤں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دریں اثنا مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے قومی پولیو مہم کے دوران بھرپور تعاون اور کوریج کو یقینی بنانے پر پاک فوج کی تعریف کی۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پولیو سے پاک پاکستان ایک قومی مقصد اور قومی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ بل گیٹس نے محدود وسائل کے باوجود کورونا کے خلاف پاکستان کی کامیابی کی بھی تعریف کی، جس پر آرمی چیف نے کامیابی کا سہرا ایک حقیقی قومی ردعمل کو قرار دیا۔

جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قومی ردعمل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تحت وسائل کے بہترین استعمال سے ممکن ہوا ہے۔

COAS

Qamar Javed Bajwa

Bill Gates

Polio

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div