Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

چرچ کے گراؤنڈ میں جلسےکی اجازت نہیں دی جاسکتی، عطا تارڑ

عطا تارڑ نے کہا کہ پرچم میں سفیدرنگ اقلیتوں کےحقوق کاضامن ہے، مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے،
اپ ڈیٹ 14 مئ 2022 12:15pm
اسکرین گریب فوٹو ــــــــ آج نیوز
اسکرین گریب فوٹو ــــــــ آج نیوز

لاہور: عطا تارڑ نے کہا کہ چرچ کے گراؤنڈ میں جلسےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چرچ کےگراؤنڈ میں جلسےکی اجازت نہیں دی جاسکتی، پی ٹی آئی چاہےتو کسی اورگراؤنڈ میں جلسہ کرلے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کوانتشارپھیلانےکی اجازت نہیں دیں گے، سیالکوٹ گراؤنڈمیں جلسہ کریں،کوئی نہیں روکےگا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پرچم میں سفیدرنگ اقلیتوں کےحقوق کاضامن ہے، مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، مسیحی برادری کےجزبات مجروع نہیں ہونےدیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈوبتی ہوئی معیشت کوبچانے کی کوشش کررہے ہیں، چور ڈاکو شور کرکے ملک کو دونوں ہاتھوں سےلوٹا گیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کا آج (بروز ہفتے) ہونے والا جلسہ انتظامیہ نے روک دیا تھا جبکہ انتظامیہ کہنا ہے کہ بغیر اجازت جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

تاہم پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے عثمان ڈار سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

imran khan

Pakistan Tehreek e Insaf

Sialkot incident

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div