Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

امپورٹڈ حکومت اور پولیس نے مارچ کے پرامن شرکاء کے ساتھ بربریت کی، عمران خان

آئین اور سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑائی گئیں، مارچ سے قبل پنجاب اور سندھ پولیس نے پی ٹی آئی ورکرز کو ہراساں کیا، پی ٹی آئی چیئرمین
شائع 29 مئ 2022 11:25am

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اور پولیس نے مارچ کے پرامن شرکاء کے ساتھ بربریت کی، آئین اور سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑائی گئیں، مارچ سے قبل پنجاب اور سندھ پولیس نے پی ٹی آئی ورکرز کو ہراساں کیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آئین اور سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑائی گئیں جو قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اس مجرم امپورٹڈ حکومت اور پولیس نے مارچ کے پرامن شرکاء پر بربریت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے مارچ سے ایک رات قبل پنجاب اور سندھ پولیس نے پی ٹی آئی ورکرز کے گھروں کی حرمت کو پامال کیا اوراہل خانہ کو ہراساں کیا گیا۔

عمران خان آج چارسدہ میں پارٹی کنونشن سے خطاب کریں گے

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج شام 5 بجے چارسدہ میں پارٹی کنونشن سے خطاب کریں گے۔

عمران خان آزادی مارچ میں زخمی ہونےوالوں کی عیادت بھی کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور سینئر رہنماء بھی عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔

اسلام آباد

imran khan

ٹویٹر

long march

social media

pti chairman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div