Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

حکومت نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی

پیر تا جمعرات دفتری اوقات کار صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے
شائع 08 جون 2022 11:11pm
دوپہر 1 سے ڈیرھ بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔۔  فوٹو — فائل
دوپہر 1 سے ڈیرھ بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔۔ فوٹو — فائل

سرکاری ملازمین کے لئے خوش آئند خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے ہفتے کی تعطیل بحال کردی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہفتے کے روز چُھٹی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پیر تا جمعرات دفتری اوقات کار صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیر تا جمعرات سرکاری دفاتر میں دوپہر 1 سے ڈیرھ بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کے روز دن کے ساڑھے 12 بجے سے ڈھائی بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔

خیال رہے کہ وزیرعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سمبھالتے ہی ہفتے میں دو تعطیلات ختم کرکے صرف ایک چُٹھی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان

Public Offices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div