Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

لاہورمیں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ

کوکنگ آئل اور بناسپتی گھی میں من مانے طریقے سے ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا
شائع 10 جون 2022 04:02pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

لاہور: شہر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق گھی کی قیمت فی کلو 20 روپے بڑھ گئی جبکہ کوکنگ آئل 10 روپے لٹر مہنگا ہوگیا۔

درجہ اول گھی کی قیمت 20 روپے اضافے کے ساتھ 560 سے بڑھ کر 580 روپے کلو، درجہ دوم گھی کی قیمت 540 روپے سے بڑھ کر 560 روپے کلو ہوگیا۔

دوسری جانب کوکنگ آئل 10 روپے اضافے سے 590 روپے لیٹر ہوگیا ہے۔

حکومت کا چیک اینڈ بیلینس کا موثر نظام نہ ہونے سے کوکنگ آئل اور بناسپتی گھی میں من مانے طریقے سے ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اسی اثنا میں گھی اور آئل مزید مہنگا کئے جانے پر شہریوں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا۔

تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے مہنگائی کیا کم تھی، جو ان پر یہ اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے، حکومت کو اسکا فوری نوٹس لینا چاہئے۔

lahore

punjab

Inflation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div