Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

انڈیا میں 700 سے زائد زبانوں کا استعمال، حکومت کے لیے صرف ہندی اہم

ہندوستان کا آئین 22 زبانوں کی فہرست دیتا ہے، اور 2011 میں حکومت کی آخری مردم شماری میں 121 زیادہ بولی جانے والی زبانوں کا نام دیا گیا تھا۔
اپ ڈیٹ 13 جون 2022 11:41am
انڈیا میں موجود ایک قبیلے کا نام آدیواسی ہے جو کہ 10 کروڑ سے زائد کی آبادی پر محیط ہے۔ تصویر: نیویارک ٹائمز
انڈیا میں موجود ایک قبیلے کا نام آدیواسی ہے جو کہ 10 کروڑ سے زائد کی آبادی پر محیط ہے۔ تصویر: نیویارک ٹائمز

انڈیا میں ادب کے ایک سکالر نے ملک میں بولی جانے والی مختلف زبانوں کا تعین کرنے کے لیے تین ہزار 500 زبان اور تعلیم کے ماہرین کو جمع کیا ہے۔

گنیش نارائن دیوی کم عمر ہی میں ادب کے اسکالر بن گئے تھے اور انہیں اس وقت سے ہی انڈیا میں بولی جانے والی زبانوں کا پتہ لگانے میں دلچسپی ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق ان کی ٹیم نے سروے کیا ہے کہ اس وقت انڈیا میں 780 زبانیں استعمال میں ہیں اور مزید سینکڑوں پر تحقیق باقی ہے۔

اس کے برعکس ہندوستان کا آئین 22 زبانوں کی فہرست دیتا ہے، اور 2011 میں حکومت کی آخری مردم شماری میں 121 زیادہ بولی جانے والی زبانوں کا نام دیا گیا تھا جس کے 10 ہزار سے زائد بولنے والے ہیں۔

گنیش نارائن کی تحقیق کے نتائج ایک ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت انڈیا میں ہندی کو قومی زبان کے طور پر اپنانے پر زور دے رہی ہے۔

کئی دہائیوں سے انڈیا میں بولی جانے والی زبانوں میں شدید رد و بدل کیا جارہا ہے اور ملک نے 1947 سے اب تک 300 سے زیادہ زبانیں کھو دی ہیں۔ گنیش نارائن کا کہنا ہے کہ ملک میں کئی اور زبانیں آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہیں کیونکہ ان کے بولنے والوں کی تعداد 10 ہزار سے کم ہو رہی ہے۔

انڈیا میں ہندی سب سے زیادہ بولی جانے والی مادری زبان ہے، تاہم گنیش نارائن کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے مطابق ہندی بولنے والوں کی تعداد کئی زیادہ ہے کیونکہ انہوں نے تقریباً 50 مختلف زبانوں کو ‘ہندی’ کے نام کے نیچے درج کیا ہوا ہے۔

گنیش نارائن نے اس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا میں بھوجپوری زبان بولی جاتی ہے جس کا اپنا تھیٹر، سینما، ادب اور الفاظ ہیں۔ تاہم اسے بھی ہندی کے نام سے درج کیا ہوا ہے۔

انڈیا کے وزیر داخلہ امت شاہ نے اکثر ہندی کو انگریزی کے بجائے روابط کے لیے ملک کی قومی زبان قرار دینے کے خیال کو فروغ دیا ہے۔

سال 2019 میں ان کا کہنا تھا کہ “اگر کوئی ایک زبان ہے جو قوم کو یکجا رکھ سکتی ہے تو وہ ہے ہندی۔”

انڈیا میں ہندی اور انگریزی کو سرکاری سطح پر استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں کے سرکاری سکولوں میں ہندی پڑھانا ضروری نہیں اور کئی لاکھوں انڈین یہ زبان بولتے ہی نہیں۔

امت شاہ نے موقف اپنا ہے کہ “وقت آ گیا ہے سرکاری زبان کو ملک کے اتحاد کا ایک اہم حصہ بنایا جائے۔”

تاہم اس سے ان انڈین افراد کی ناراضگی مولنے کا خطرہ ہے جو ہندی نہیں بولتے۔

گنیش نارائن انڈیا کی طویل تاریخ پر کام کر رہے ہیں۔

ان کے نئے پراجیکٹ کا نام ہے “انڈین تہذیب کی جڑیں اور انڈیا کی تاریخ”۔ اس کا مقصد تقریباً 12 ہزار سال قبل سے سامنے آنے والی پورے برِصغیر کی تاریخ کا پتہ لگانا ہے۔

انہوں نے اپنے ساتھ کام کرنے کے لیے دنیا بھر سے 80 تاریخ دانوں کو جمع کیا ہے۔

انڈیا میں موجود ایک قبیلے کا نام آدیواسی ہے جو کہ 10 کروڑ سے زائد کی آبادی پر محیط ہے۔ اس میں نسلوں، ثقافت، زبانوں اور یہاں تک کہ زبان کے لحاظ سے تنوع پایا جاتا ہے۔

india

Languages

Hindi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div