Aaj News

جمعہ, جون 21, 2024  
14 Dhul-Hijjah 1445  

چین نے پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر کا قرضہ دے دیا

مفتاح اسماعیل نے کہا کہخوشی سے اعلان کرتا ہوں کہ قرضہ اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں آچکا ہے
اپ ڈیٹ 25 جون 2022 09:53am
سہولت کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد دی تھی۔ فوٹو — فائل
سہولت کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد دی تھی۔ فوٹو — فائل

چین نے پاکستان کو 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرضہ اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے چین سے رقم کی منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خوشی سے اعلان کرتا ہوں کہ قرضہ اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں آچکا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چینی قرضے کی بدولت ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل چینی کنسورشیم آف بینکس نے پاکستان کے لئے قرض کی منظوری 2.3 ارب ڈالر کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد دی تھی۔

SBP

ٹویٹر

Loan

pak china